برصغیر کے مسلمان قائد اعظم کو آزادی دلانے والا سب سے بڑا رہنما سمجھتے تھے؛ریاض احمد چوہدری

8

لاہور،13 اگست ( اے پی پی ): تحریک آزادی پاکستان کے کارکن ریاض احمد چوہدری نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمان قائد اعظم کو آزادی دلانے والا سب سے بڑا رہنما سمجھتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم 23 مارچ 1940 کے اجلاس کے بعد علامہ اقبال کے مزار پر گئے اور کہا کہ کاش آپ زندہ ہوتے اور دیکھتے کہ ہم آپ کے دیے ہوئے تصور اور  حصول پاکستان کے کتنا قریب آ گئے ہیں ۔