لاہور،13 اگست ( اے پی پی ) مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل پیر علامہ محمد زبیر عابد نے کہا ہے کہ چودہ اگست پر جھنڈیاں لگانے کی بجائے اس بار درخت لگائیں تاکہ ملک سر سبز و شاداب بن سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر علامہ محمد زبیر عابد نے کہا کہ چودہ اگست پاکستان کا یوم آزادی ہے اور بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم آزاد معاشرے میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں دعا ہونی چاہیے کہ اللہ پاکستان کی سالمیت کو برقرار رکھے اور نظر بد سے محفوظ فرمائے۔











