لاہور،13 اگست (اے پی پی): موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ چودہ اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا، اس دفعہ ہمیں آزادی کا جشن زیادہ جوش و خروش سے منانا چاہیے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تہیہ کرنا چاہیے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں سے بڑھ کر ملک اہم ہونا چاہیے اور سب کو انفرادی طور پر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔











