مظفرگڑھ؛ یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب،فضا میں پرندے بھی آزاد کیے گئے

18

مظفرگڑھ،14 اگست(اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی،جس دوران صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان،ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ڈی پی او احمد نواز شاہ نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور طلباء وطالبات کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جبکہ ڈی پی اومظفرگڑھ احمدنواز ،ڈی سی مظفرگڑھ علی عنان قمر اورصوبائی وزیر مال کی جانب سے فضا میں پرندے بھی آزاد کیے گئے۔

تقریب میں ڈی پی اومظفرگڑھ احمد نواز شاہ، صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان سمیت سیاسی،سماجی،انتظامی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔