تھرپارکر ،14 اگست (اے پی پی ): یوم آزادی کے موقع پر تھرپارکر میں تفریح مقامات پر سیاحوں سمیت گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ ضلع انتظامیہ سمیت پولیس منظر عام سے غائب ہے جبکہ مختلف روڈ حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیاحوں کی آمد سے تھرپارکر کے تفریحی مقامات پر رش ہے جہاں سیاح تھر کے فنکاروں سمیت اونٹ، گھوڑے، جھولے میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔











