اسلام آباد،14اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو یہاں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیا اور جش آزادی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنا اہم ذمہ داری اورخدمت ہے، حکومت سویٹ ہومز کےبچوں کی بہتری اور ترقی کے لئے مزید اقدامات اٹھائے گی۔