لاہور؛صوبائی وزیرچودھری علی افضل کی زیر صدارت اجلاس، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

10

لاہور، 16 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات چودھری علی افضل ساہی کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں  اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر چودھری علی افضل ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک انویسٹمنٹ کو ترجیح دی جائے گی، منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں ایک ٹیم بنکر آگے بڑھنا ہے، منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی ،اقربا پروری اور کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی۔

 چودھری علی افضل ساہی نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے احکامات بھی جاری کئے۔

اجلاس میں این ایل سی ،ایف ڈبلیو سمیت مختلف کمپنیوں کے نمائندگان سمیت  سیکرٹری مواصلات و تعمیرات مجاہد شیر دل و دیگر افسران نے بھی  شرکت کی۔