پشین،25 اگست ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرظفر علی محمد شہی نے لیویز فورس کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈب کراس اور گولائی کا دورہ کیا اور بارش کی صورتحال،مذکورہ علاقے کو پہنچنے والے نقصانات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی طور پر کیئے جانے والے اقدامات سے متعلق جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور پورے ڈسٹرکٹ میں لیویز اہلکار سیلاب سے پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں، انتظامیہ کئی علاقوں میں لوگو کو ریسکیو کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں امدادی پیکج اور ٹینٹ سیلاب متاثرین کو مہیا کیا گیا ہے، فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں امراض کی تشخیص ہوئی وہاں ہیلتھ کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دن رات پورے ضلع کے عوام کی خبر لے رہی ہے، درپیش مسائل کی صورت میں انہیں حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کیئے جاتے ہیں۔











