پشاور،26 اگست (اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے آج سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک اور ڈی آئی خان کا فضائی دورہ کیا اور ان اضلاع میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کا سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی کو اس موقع پر متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے سیلاب کی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
اس دورے میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔











