سکھر،27اگست(اے پی پی): پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام تیزی سے جاری ہے، شھید بینظیر آباد کے تعلقہ قاضی احمد میں پاک فوج کے جوان بھرپور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، برعزز ہفتہ لنڈی شاخ، قاضی احمد اور قاضی باء پاس کے مقامات پر سیلاب متاثرین میں راشن کی ایک سو سے زیادہ بیگس تقسیم کی گئی جب کہ 30 ٹینٹس بھی فراہم کئیے گئے۔
علاقہ مکین و سیلاب متاثرین نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو اس مشکل ترین گھڑی میں سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔











