اوکاڑہ،27اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے مربوط کاوشیں اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اقدامات بہتر نتائج دیں گے،احتیاطی تدابیر ہی انسداد ڈینگی میں موثر اور کار گر حکمت عملی ہے اور یہی وقت کی ضرورت ہے کہ ہم محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی کے لئے جاری کردہ گائیڈ لائن کی پیروی کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات ،ویکٹر سر ویلینس ،ڈیش بورڈ پر اینڈرائیڈ فون پر کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی ،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم سے متعلق بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈینگی ضلع میں کے 7 ایمپورٹڈ کیس ہیں انسداد ڈینگی ایس او پیز کے مطابق حفاظتی اقدامات مکمل کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ویکٹر سر و یلینس کرنے والی ٹیمیں ذمہ داری اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں غیر ذمہ دارانہ رویہ بڑی مصیبت کی وجہ بن سکتا ہے۔ہمیں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی ہر صورت میں پیروی کرنی ہے ۔
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اور تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہا ن نے شرکت کی ۔











