سیلاب زدہ علاقوں میں ریسیکو کا مکمل ہوگیا ہے، اب ریلیف اور بحالی پر توجہ ہے؛وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ

23

لاہور، 27 اگست ( اے پی پی ): وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسیکو کا مکمل ہوگیا ہے، اب ریلیف اور بحالی پر توجہ ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں اب تک 30 ہزار خیمے مہیا کئے جا چکے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے  ہفتہ کو یہاں وزارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آج سے ہیلی کاپٹروں سے ریلیف کی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں، صوبائی حکومت کی طرف سے دو ہیلی کاپٹر انتظامیہ کے سپرد کر دیے گئے ۔

چیف سیکرٹری اور ایس ایم بی آر نے اپنے دوروں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔محمد بشارت راجہ نے کسی بھی جگہ کھانے پینے کے سامان کی قلت نہ ہونے دینے کی ہدایت کی اور کہا  کہ مویشیوں کیلئے چارے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ  دریائے سندھ میں ابھی سیلاب کا خطرہ باقی ہے اس لیے  متعلقہ حکام الرٹ ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سردار محسن لغاری، راجہ منصور علی خان چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس ہوم، ایس ایم بی آر نے شرکت کی ۔