لاہور،29اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل(ر)ملک ظفراقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرفرخ نویداور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل(ر)ملک ظفراقبال کے درمیان ڈاکٹرزکی بھرتی بارے تبادلہ خیال ہوا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سےڈاکٹرزکی بھرتی کے حوالہ سے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ڈاکٹرزکی نئی بھرتی کیلئے تبادلہ خیال ہواہے۔عمران خان کی قیادت میں محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں گذشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران محکمہ صحت پنجاب میں سوفیصدمیرٹ پر 50ہزارسے زائدڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیاگیاہے۔اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہاتھا ،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی پوری کئے بغیرآنے والے مریض کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی نہیں بنایاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے 3200سے زائدنئی بھرتیوں کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوادی گئی ہے محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکی سب سے زیادہ بھرتیاں کی ہیں .ڈاکٹرزکی ترقیوں کیلئے سروس سٹرکچر میں بھی آسانیاں پیداکررہے ہیں،محکمہ صحت پنجاب نے پہلی باراتنی بڑی تعدادمیں انیستھیزیالوجسٹ بھرتی کئے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کے افسران کو مزیدڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے مستقل رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس جنرل(ر)ملک ظفراقبال نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے متعلقہ افسران کوریکروٹمنٹ پراسیس جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکامحکمہ میں ڈاکٹرزکی بھرتی کیلئے متحرک ہوناانتہائی خوش آئندہے۔











