اسلام آباد، 30 اگست ( اےپی پی): اسلام آباد انتظامیہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی سربراہی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 3 سکریپ سٹور سیل کر دیے گئے۔ انتظامیہ نےموقع سے مینجر اور مالکان کو گرفتار کر لیا۔
چھاپے کیانی روڈ، امان اللہ روڈ ، مین مری روڈ اور نئی آبادی میں مارے گئے۔گرفتار افراد کو تھانہ بھارہ کہو منتقل کر دیا گیا ہے۔











