ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اسپیشل صفائی اسکواڈ کا گرینڈ صفائی آپریشن

35

ملتان،31اگست (اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اسپیشل صفائی اسکواڈ نے بدھ کے روز بھاری مشینری کے ہمراہ گارڈن ٹاؤن اور قاسم بیلہ میں گرینڈ صفائی آپریشن سرانجام دیا اور سڑکوں اور گلیوں کی بھرپور صفائی کی گئی اورخالی پلاٹوں اور گرین بیلٹس سے بھی  کوڑا کرکٹ لفٹ کیا گیا۔دوسری طرف شہر میں معمول کا صفائی آپریشن بھی جاری رہا۔ڈبل پھاٹک، ممتاز آباد اور چوک کمہارانوالہ کے ایریا میں شاہرہوں کی بھرپور سوئیپنگ کی گئی۔