ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

20

ملتان،01ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے  جمعرات کو یہاں ریونیو کچہری میں 3 سو سے زائد شہریوں کی شکایات  سنیں اور  ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔ متعلقہ  ریونیو افسران،تحصیلدار اور  پٹواریوں نے موقع پر درخواستوں کو نمٹایا ۔

اے ڈی سی آر امیر حسن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام سے بہتر رابطہ سازی کیلئے ریونیو کچہری کا اقدام اٹھایا ہے، ہر ماہ کی ابتدائی تاریخوں میں عوام کیلئے ریونیو کچہری منعقد کی جاتی ہے  اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر خاص و عام کو میرٹ پر ریلیف دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔