ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی/غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی جاری

18

ملتان، یکم ستمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی/غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موضع عبدالفتح عسکریہ بائی پاس لنک روڈ پر ملک شوکت بھٹہ،چوھدری شریف اور چوھدری شفیق کی ملکیتی نسیم گارڈن کے نام سے  غیر منظور شدہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا آفس ،روڈ نیٹ ورک سیورج اور چار دیواری مسمار کر دی۔  نسیم گارڈن گارڈن کے مالکان  کوایم ڈی اے اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے جس کا مالکان نے کوئی جواب یا منظور ی کے لئے نقشہ جمع نہیں کروایا۔  گزشتہ روز ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ،اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ اور ایم ڈی اے لیگل ونگ کی مشترکہ ٹیم نے بھاری پولیس نفری اور ہیوی مشینری کے ساتھ عسکریہ بائی پاس لنک روڈ پر واقع  نسیم گارڈن کے نام سے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے  دفاتر، زیر تعمیر دوکانات،  چار دیواری، روڈ نیٹ ورک اور سیورج کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گئی۔ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہو ں نے مزید کہا ک ایم ڈی اے کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور ایم ڈی اے کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔آپریشن کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب ترین نے کی جبکہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ خواجہ وقاص، ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ محسن رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ،فیلڈ سٹاف،پولیس کی بھاری نفری اور ڈیمالشنگ سکوارڈ بمہ بھاری مشینری بھی آپریشن میں شریک تھے۔