پشین ،01 ستمبر( اے پی پی ): حالیہ مون سون بارشوں سے 20 سال بعد بلوچستان کا مشہور ڈیم خوشدل خان بھر گیا ، سپیل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ جس کے بعد عوام اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
حالیہ بارشوں کے بعد ضلع بھر میں 20 سالوں سے طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ کئی سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پشین اور گرد ونواح میں طویل خشک سالی کے باعث زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گرنے لگی اور پانی کے سطح نیچے چلے جانے سے سینکڑوں زرعی ٹیوب ویل خشک ہوگئے تھے ۔











