لاہور،یکم ستمبر ( اے پی پی ) :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr.Zhao Shiren) نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے چین کی حکومت اور پاکستان میں چین کے سفیر کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیامختلف شعبوں میں سرمایہ کاری،تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سی پیک پراجیکٹ کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تعاون پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کی طرف سے دوستی کے تقاضے نبھاتے ہوئے سیلاب زدگان کے لئے تعاون پر مشکور ہیں -چین سے سیلاب زدگان کے لئے ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان بھجوانا قابل تحسین ہے سیلاب زدگان کے لئے چین کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پنجاب میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے، چین کے تعاون کو سراہتے ہیں -وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات میں چینی قونصل جنرل کا متاثرین سیلاب کے لئے مالی امداد کااعلان لاہور میں چینی قونصل جنرل آفس کی طرف سے متاثرین کی بحالی کیلئے 300 ملین روپے کی امداددیں گے،چینی قونصل جنرل نے پنجاب کے طلبہ کیلئے قونصل جنرل سکالرشپ دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ چین پنجاب میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کرتا ہے اور متاثرین کی بحالی کے لئے تعاون کے لیے ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی بحالی اور بہتری کیلئے معاونت کریں گےاور پنجاب پولیس کی استعدادکار میں اضافے کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے۔چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مختصر عرصے میں چودھری پرویز الٰہی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پنجاب حکومت سے انفراسٹرکچر، پاور پلانٹ، تعلیم، صحت اور ڈیم پراجیکٹس کیلئے بھرپور تعاون کریں گے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے، ہم دوستی نبھائیں گے، سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہوا مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں – چینی قونصل جنرل نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے اکنامک ایجوکیشن کوآپریشن کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائیں گے۔ملاقات میں ڈپٹی قونصل جنرل ساؤ کی (Cao Ke)، ڈائریکٹر پولیٹیکل اینڈ قونصلرا فیئرز ڈو ژاؤ(Du Yue)، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زاؤ فشنZhao Fushan))، لیوکن بو(Liu Qinbo) اور کمرشل قونصل ژن ژانگ(Yan Yang) بھی موجود تھے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











