اسلام آباد،1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے بھی خصوصی مراعاتی پیکیج دے رہی ہے، تعلیمی اداروں میں متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے فنڈ ریزنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











