سکھر،02اگست(اے پی پی): جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ قاری جمیل کی ہدایت پر فلڈ ریلیف پروگرام میں بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کیے گئے اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر قاری جمیل کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ بھر میں کافی نقصانات ہوئے ہیں جن کا ازالہ نہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کے سارے اضلاع میں تباہی آئی ہے، مال مویشی سمیت ذریعہ معاش کی ساری چیزیں ختم ہو گئی ہیں۔ ضلع گھوٹکی، سکھر، شکار پور اور خیرپور سمیت لوگوں کے لاتعداد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔
قاری جمیل نے کہا کہ پوری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، دیہات تو اپنی جگہ لیکن شہروں میں بھی نقصانات ہوئے ہیں، لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ روڈ پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔











