سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑے پیمانے پر اشیائے خورد و نوش، ادویات اور خیموں وغیرہ کی صورت میں امداد کا انتظام کیا جا رہا ہے

14

اسلام آباد، 02 ستمبر ( اےپی پی): پاکستان کے چاروں صوبوں میں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے سر و سامان کر دیا ہے۔ بے گھر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد خیموںیا کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے۔ سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات کے پیشِ نظر حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے جبکہ فو ج بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے  ۔

متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کے علاوہ غیر سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور ہرمشکل گھڑی کی طرح اس بار بھی پاکستان کے عوام پوری جوش و خروش سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑے پیمانے پر اشیائے خورد و نوش، ادویات اور خیموں وغیرہ صورت میں امداد کا انتظام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میںملک بھر میں جگہ جگہ امدادی  عطیات اکٹھا کرنے لیے کیمپس کا انعقاد بھی کر دیا گیا ہے لیکن ان کیمپس میں عطیات دیتے ہوئے بھی اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ مستند اور قابل اعتماد  اداروں کو  عطیات دیے جائیںتا کہ آپ کی امانت  اس کے اصل حق داروں تک پہنچ پائے  اور اس مشکل گھڑی میں  ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کر سکیں۔