وزیر ریونیو سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ممبر کالونیز،ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے کی ملاقات

19

لاہور02 ستمبر( اے پی پی ): صوبائی وزیر ریونیو نواب زادہ منصور احمد خان سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر ز مان،ممبر کالونیز شاہد نیاز،ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے نے آج اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔وزیر ریونیو کو بتایا گیا کہحکومت پنجاب نے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے جنوبی پنجاب کے راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان اورعےٰسی خیل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیاہے۔ حکومت نے سیلاب متاثرین کو مالی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ حکو مت پنجاب گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کرے گی۔ حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے ضروری سازو سامان اور فوڈ ہیمپرزمتاثرہ علاقوں میں وافرتعداد میں پہنچایا جارہا ہے۔وزیر ریونیو کو مزید بتایا گیا کہمحکمہ ریونیو لینڈ ریکارڈ کمپیو ٹراٗزیشن کو اپ ڈیٹ کرنے اور عوام کو اراضی فرد،انتقالات اور دیگر کوحل کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ماضی کے پٹواری کلچر جو کہ معاشرے کے لئے ایک ناسور تھا کا خاتمہ جس انداز میں کیا گیا وہ تایخ کا ایک باب ہے۔ وزیر ریونیو نے کہا کہ صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان سے ملاقات میں بہت سے سرکاری امور زیر بحث آئے۔  وزیر مال نے محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے عظیم لیڈر عمران خان کے ویژ ن کواپناتے ہوئے تمام سرکاری محکموں سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ اور سفارش کلچر کے خاتمہ کا عمل جاری ہے۔لینڈ ریکارڈ کمپیو ٹرئزیشن کو اپ ڈیٹ کرنے اور عوام کو اراضی فرد،انتقالات اور دیگر کوحل کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔حکومت پنجاب نے ڈیڑھ سو سال پرانے فرسودہ پٹوار کلچر کے نظام کو دفن کر دیا ہے اور انسانی زندگی میں زمین یعنی غیر منقولہ جائیداد سے متعلقہ ریکارڈ اور عوام کے انتہائی قیمتی حقوق کو جدید ترین طریقہ سے شفافیت کے ساتھ ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا ہے۔