بہاولنگر،02ستمبر(اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی ۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے،ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک،متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا۔











