ہنہ اوڑک میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والی پائپ لائن پر کام جاری ہے گیس کی مکمل بحالی پر چار روز لگے،ترجمان سوئی سدرن گیس

17

کوئٹہ 02ستمبر(اے پی پی): سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والی پائپ لائن پر کام جاری ہے زرغون غر کے علاقے سے آنے والی پائپ لائن سیلاب سے شدید متاثرہوئی اورپائپ لائن کی بحالی پر مزید چار روز لگے گئے ترجمان کے مطابق گیس پائپ کی بحالی کے بعد کوئٹہ کے علاقے کلی ناصران, چشمہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس بحال ہوجائے گئی۔