خیرپور؛ کنٹینر سے چارکروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ، ڈرائیور گرفتار

19

خیرپور،3ستمبر(اے پی پی): محکمہ کسٹم نے شاہ حسین بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی جانے والے کنٹینر کی تلاشی کے دوران 4 کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا برآمدکرلی ہیں۔

کلیکٹر کسٹم ممتاز کھوسوں کے مطابق خفیہ اطلاع تھی کے پنجاب سے کراچی جانے والے کنٹینر میں نان کسٹم پیڈ اشیا موجود ہیں، کنٹینر کو شاہ حسین کے مقام پر روک کر تلاشی لی گئی تو کنٹینر سے 4 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا، خشک دودھ، پلاسٹک اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں، ڈرائیور کو حراست میں لیکر کنٹینر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔