اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا قبرستان گھوڑے شاہ میں انسداد ڈینگی کے  اقدامات اورویکٹر سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

13

اوکاڑہ،03ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گھوڑے شاہ قبرستان میں ویکٹر سرویلینس کی ٹیموں کےکام کا جائزہ لیا اور انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کیا ۔انہوں نے  انسداد ڈینگی کے لئے کارروائیوں کو مزید تیز اورایس اوپیز کے مطابق بہتر انداز سے جاری رکھنے پرزوردیا۔

اسسٹنٹ کمشنرملک راشد نعمت کھوکھر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ڈاکٹرمحمداقبال اور سی ڈی سی آفیسر اصغرعلی  بھی ان کے  ہمراہ  تھے ۔