پاکپتن ، 03 ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھر کی طرح پاکپتن اور عارف والا میں ہفتہ انسداد ڈینگی منایا گیا۔ اس حوالے سے پاکپتن اور عارف والا کے میونسپل کمیٹی کے ہالز میں سیمینارز منعقد ہوئے۔
پاکپتن میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد و دیگر مقررین نے کہا کہ ڈینگی سے بچاو کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
سیمینار کے بعد شہریوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔











