ملتان، 05 ستمبر (اے پی پی):پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں بازاروں کی انسپکشن کے دوران ماہ اگست میں گراں فروشوں کو 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے اور گراں فروشی کے مرتکب 3 افراد کو گرفتار کر کے 5 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رضوان نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے باوجود منڈیوں میں سپلائی لائن بہتر حالت میں ہے اور کسی اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے۔











