رینالہ خورد؛ آندھی کے بعد تیزبارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، موسم خوشگوار

57

رینالہ خورد،5اگست(اےپی پی): رینالہ خورد شہراور نواحی علاقوں میں دوپہر یکایک آسمان پر کالے بادل چھاگئے اورتیز آندھی کے بعد ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش کے بعد ہرطرف جل تھل اورگرمی کازور ٹوٹ گیا ہے ، جس سے موسم خوشگوارہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے  ہیں۔