سکھر؛ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف میڈیکل کیمپ، پہلے دن 500 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا

25

سکھر،05ستمبر(اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کے ریجنل کیمپس میں لگائے گئے ریلیف میڈیکل کیمپ کے پہلے دن کے دوران سانس کی بیماریوں جیسے کہ جلد کے امراض، گائنی کے مسائل، ملیریا کے مریض، بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے پیڈ نیوٹریشن کے 500 سے زائد مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل ریجنل ڈائریکٹر سید عطا حسین شاہ موسوی کہا کہ ریلیف میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات، او آر ایس، ملٹی وٹامنز اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، موجودہ صورتحال 2005 میں آنے والے زلزلے اور 2010 اور 2012 میں آنے والے سیلاب جیسی سابقہ قدرتی آفات کے مقابلے میں بدترین، زیادہ پریشان کن اور وسیع اثرات رکھتی ہے۔

ڈاکٹر سید فیضان علی شاہ، ڈاکٹر خادم حسین منگی، ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر روزینہ، ڈاکٹر سدرہ اور مہر میڈیکل کالج ہسپتال کے او ٹی انچارج محمد حسن میرانی متاثرین کو متعدی بیماریوں سے بچانے اور ان کا مفت علاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔