اوکاڑہ: شہر اور نواحی علاقوںمیںموسلادھار بارش سے گلیاں اور سڑکات زیرآب

19

 اوکاڑہ،05 ستمبر(اے پی پی):  شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اورٹھنڈی ہوا کے بعد موسلا دھاربارش شروع ہو گئی۔جس کے نتیجے میں مختلف نشیبی علاقوں اور شہر کی گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

 تا ہم موسم خوشکوار گیا۔اس دوران یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو جانے والی کینال روڈپر درخت گرگیا جس کے نتیجے میں چھٹی کے وقت گھروں میں واپس آنے والے طلبا و طالبات کی متعددگاڑیاں سڑک پر جمع ہونے سے ٹریفک بلاک ہوگئی۔