قوم کو بتانے کیلئے عمران نیازی کے پاس اپنے دور حکومت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

12

اسلام آباد، 05 ستمبر ( اےپی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بتانے کیلئے عمران نیازی کے پاس اپنے دور حکومت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور سی پیک کو تباہ کرتے وقت عمران نیازی کی حقیقی آزادی کدھر تھی؟