آرپی او رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، فش چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت

21

ملتان، 05 ستمبر (اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر ، ایس ایس پی آ پریشنز حسام بن اقبال ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جلیل عمران و دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹگ سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ فش چوری وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، فش چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لیے آ ر پی او نے متعلقہ پولیس افسران کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا ہے ، انہوں نے گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ، انہوں نے  چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے موثر لائحہ  عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، آ خر میں ان کا کہنا تھا کہ  متاثرہ علاقے /  ایریا میں گشت کےموثر نظام کے لیے اقدامات بھی کئے جائیں ، گشت کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے، تاکہ وارداتوں کو کنٹرول کیا جا سکے ۔