ضلع چنیوٹ میں امن و امان کا قیام میری اولین ترجیح ہے،امن کمیٹی ممبران مذہبی رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں، ا،ڈی پی او عمران احمد ملک

27

چنیوٹ، 05 ستمبر( اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کے ممبران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداروں،ممبران،ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی۔تعارفی ملاقات کے بعد ضلع چنیوٹ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی اوعمران احمد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام اور امن کمیٹی کامثالی کردار ہے۔  چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔  آئندہ بھی امن امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔بعدازاں ڈی پی او نے چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں مجالس،جلوسوں کے منتظمین،لائسنسداروں سے میٹنگ کی،سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مجالس،جلوسوں پرفور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ڈی پی او نے منتظمین،لائسنسداروں کے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔