لاہور؛ عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، ایم پی اے میاں اکرم عثمان نے لٹریسی کی کاوششوں کو سراہا

10

لاہور،7ستمبر(اے پی پی): محکمہ خواندگی و غیررسمی بنیاد ی تعلیم کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے مرکزی تقریب ٹاؤن ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ایم پی اے میاں اکرم عثمان نے کی۔مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن لاہور محمد طارق حبیب فاروقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز مرزا غلام حسین، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لڑیسی غلام احمد آکاش کے علاوہ لٹریسی سٹاف ٹیچرز اور لٹریسی بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔

مہمان خصوصی میاں اکرم عثمان نے لٹریسی کی کاوششوں کو سراہا اور کہا  کہ  ہماری حکومت لٹریسی کے مسائل سے آگاہ ہے، تعلیم کی شعبے میں لٹریسی کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوا۔

سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب نے لٹریسی بچوں کی صلاحیت کی تعریف کی اور ملک کے دفاع کے لے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی غلام احمد آکاش نے پورے سال کی کارکردگی بتائی اور مزید بہتری کیلئے اہداف مقرر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بہترین ٹیچر کا ایوارڈ خالدہ پروین نے اپنے نام کیا۔ اس موقع پرلٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز اورتقاریر پیش کیں۔