موسمیاتی  تبدیلی  ایک بڑا چیلنج  ہے ، گلوبل  وارمنگ میں پاکستان  کا حصہ ایک  فیصد سے  بھی کم  ہے ؛ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

35

کراچی ،10ستمبر  (اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا  ہے کہ موسمیاتی  تبدیلی  ایک بڑا چیلنج  ہے ،  گلوبل  وارمنگ میں پاکستان  کا حصہ ایک  فیصد سے  بھی کم  ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے اور اس دورہ سے عالمی سطح پر پاکستان کیلئے امداد کی کوششوں میں عالمی برادری کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بھرپور مصروفیات کے باوجود پاکستان کا دورہ کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔