لاہور25ستمبر( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نےویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی جرمن کمپنی کے ساتھ پراجیکٹ پرعملدرآمد کے لئے باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے پراجیکٹ کے خدوخال کو جلد حتمی شکل دی جائے،تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کیلئے تیز رفتاری سے امور طے کریں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانا وقت کا تقاضا ہے،سموگ اورماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی اور پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی او رروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی منصوبے کے پیپر ورک میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن وفد نے کہا کہ لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کاپلانٹ لگانا چاہتے ،پلانٹ لگانے کے منصوبے میں اربن کی سرمایہ کاری کریں گے 5ہزار لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وفد میں جرمن کمپنی کے عہدیدارکرسٹن (Mr.Carsten)اور دیگر شامل تھےرکن پنجاب اسمبلی ساجد خان بھٹی، تنویر شاہ،محمدجبار، مشتاق گوندل، محمد آصف، محمدحسان بھی اس موقع پر موجود تھے,سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری توانائی، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت، سپیشل سیکرٹریز وزیراعلیٰ آفس بھی اس موقع پر موجود تھے۔











