ملتان؛ نئی حکمت عملی پر عملدرآمد ، چار یونین کونسلوں میں خصوصی صفائی آپریشن شروع

8

ملتان ،26 ستمبر(اے پی پی ): شہر اولیاء میں مثالی صفائی کے لئے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر رواں ہفتے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اس ہفتے چار یونین کونسلوں میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کیا جائے گا۔

 سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے شیڈول بارے بتایا کہ منگل کو یونین کونسل41، بدھ  یونین کونسل68، جمعرات  یونین کونسل10 اور جمعہ کو یونین کونسل 34 میں خصوصی صفائی ہوگی جبکہ سنیچر کے روز ڈبل پھاٹک سے لیکر انٹری گیٹ شجاع آباد روڈ تک خصوصی صفائی آپریشن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اج سوموار کو سیداں والا بائی پاس سے زکریا یونیورسٹی تک صفائی آپریشن کیا گیا اور مین  روڈ کے علاوہ سروس لین کی صفائی اور سکریپنگ کی گئی۔

محمدفاروق ڈوگر نے بتایا کہ ہر ہفتے چار یونین کونسلوں میں صفائی آپریشن ہو گا اور متعلقہ یونین کونسل کے ورکرز کے علاوہ سپیشل صفائی اسکواڈ مہم میں حصہ لے گا جبکہ انہیں بھاری مشینری کی مدد بھی حاصل ہوگی۔انہوں نےبتایاکہ یونین کونسلوں کے ہر کونے اور گلی کی صفائی ہمارا ٹارگٹ ہے۔