اوکاڑہ،30ستمبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال کے احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے پتنگ باز یارو جبکہ تین منشیات فروش عثمان،یٰسین اورناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب اور پتنگیں برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔