بہاولنگر، 30 ستمبر( اے پی پی): بہاولنگر میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسکولوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے انٹر سکول کرکٹ چمپین شپ کا آغاز کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب کا انعقاد حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں کیا گیا ۔ تقریب میں ایڈنیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈی او فنانس محمد اقبال ڈی او ایجوکیشن گلزار احمد سی او ضلع کونسل افضل تتلہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم یاسمین اختر تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم عظمیٰ بشیر صدف سردار سمیت شہریوںاور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد طلباءمیں کرکٹ کے حوالے سے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اسپورٹس آفیسر، سی ای او ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ٹورنامنٹ سے بہاولنگر میں کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔صحت مند معاشرے کے لئے سپورٹس کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہے ۔تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی آگے آنا چاہیے۔ڈی اوسپورٹس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ،لوکل گورنمنٹ،سکول ایجوکیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام کرایا جارہا ہے ۔ میچز 29 ستمبر سے 14 اکتوبر تک جاری رہے گے ۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز سے 11 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں جس میں ٹورنامنٹ میں ٹیمیں سرکاری سکولز 9اور 2 ٹیمیں پرائیوٹ سکولز کی حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ میں گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاولنگر اور گورنمنٹ ہائی سکول چشیتاں کے مابین میچ کھیلا گیا جو گورنمنٹ ہائی سکول چشیتاں کی ٹیم نے بآسانی جیت لیا











