پاکپتن ،03اکتوبر(اے پی پی ): تھانہ قبولہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار جاوید عرف جیدی جھنڈیکا 4 رکنی ڈکیت گینگ ضلع پاکپتن میں ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار گینگ پاکپتن کے علاوہ ضلع لاہور ، بہاولنگر ، وہاڑی ، میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ڈکیت گینگ سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی ، 3 عدد موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ ڈکیت گینگ سے بھاری مقدار میں وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار ڈکیت گینگ سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔











