ملتان، 04 اکتوبر (اے پی پی ): مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سب بڑی 31 ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی بڑی اور تاریخ ساز 31 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک (تھانہ چوک) شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی گئی جس میں علماء کرام مشائخ عظام سیاسی و سماجی شخصیات انجن تاجران معززین شہر اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان نے شرکت کی اور صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی اور صدر ڈی ایف اے ملتان میاں جاوید قریشی ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی اور ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری اور متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشد القادری راؤ محمد عارف رضوی نے میلاد ریلی کی قیادت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی نے کہا کہ آقائے دو عالم کی برکت سے جہالت کدہ عرب علم وحکمت کے نور سے منور ہوگیا اور کہا حضرت محمد رحمت بن کر آئے اور رہتی دنیا تک جامع ترین ضابطہ حیات عطا فرمایا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں مرکزی میلاد کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ساجد قادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کا جشن ولادت دھوم دھام سے مناناعاشقوں کی پہچان ہے متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشد القادری چیئرمین خواجہ شفیق اللہ البدری اور سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ حضور اکرم کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوا میلاد ریلی میں مختلف فلوٹ شامل تھے جن میں خانہ کعبہ روضہ رسول کے قدم اور گھوڑے بگھیاں قوال پارٹی اور ریلی میں سپیشل بچوں اور سکاؤٹس کے دستے نے خصوصی شرکت کی ریلی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہوئے تھے اور قائدین نے ریلی کے شرکاء کی دستارِ بندی بھی کی











