حکومت کسانوں کے مسائل پوری ذمہ داری سےحل کریگی؛ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

14

اسلام آباد، 04 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا  ثنا اللہ خان اور کسان  اتحاد کے نمائندوں کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد کسان اتحاد کے نمائندوں نے احتجاجی  دھرنا ختم  کر  دیا ہے ۔وزیر داخلہ رانا ثناء ﷲ نے  کسان اتحاد یونین وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  حکومت کسانوں کے مسائل پوری ذمہ داری سےحل کریگی۔