سکھر،05ستمبر(اے پی پی): سائٹ ایریا گاؤں او نہال خان کھوسو میں علاقہ مکینوں کا سبحانی فیڈ فیکٹری کی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیا جس میں یو سی وائس چیئرمین امید علی کھوسو، غلام حسین کھوسو، طالب حسین شامل تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے سے زہریلا گرم پانی نالیوں میں چھوڑا جا رہا ہے جو باہر نکل کر چھوٹے چھوٹے تالابوں میں تبدیل ہو جاتا ہے ان تالابوں میں جانور گر کر زخمی ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کی وجہ سے سے مر جاتے ہیں جبکہ زہریلی گیس چمنی نیچے ہونے کی وجہ سے سے گاؤں میں پھیل جاتی ہے جس سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔











