اوکاڑہ؛ویلڈنگ شاپ میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت قابو پالیا

19

اوکاڑہ،07اکتوبر(اے پی پی): بھائیوں والے کارخانہ کے قریب ویلڈنگ شاپ میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے تقریباً آدھا گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ مالکان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی۔