ملتان، 08 اکتوبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا عزم۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے دہلی گیٹ پر خوبصورت لائٹس کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ ایم پی اے ندیم قریشی بھی ترقیاتی منصوبے کی تقریب میں موجود تھے۔
طاہر وٹو نے کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاریخی فضیل پر بھی دیدہ زیب لائٹس لگائی جائیں گی اور اندرون شہر کی عمارات کی تاریخی حیثیت بحال کرکے سیاحت کو فروغ دیں گے۔
ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن پلان کا مقصد شہریوں کو خوشگوار تاثر دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبوں کی بھی بنیاد رکھی جائے گی ۔











