اوکاڑہ،10اکتوبر(اےپی پی): تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرکے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں محمد سلیم رتھ ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ مہر محمد اسماعیل نے بمعہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان محمد صدیق ولد طالب اور اشرف عرف چوہا ولد گجر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 1عددپسٹل معہ 3ضرب گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو برائے شناخت پریڈ کیلئے حوالات جوڈیشل بھجوایا جا رہا ہے۔











