کسی کو اندازہ نا تھا کہ تھر کے ریگستانوں سے کالا سونا نکالیں گے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

4

تھر، 10 اکتوبر ( اےپی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تھر کول بجلی گھر فیز-II کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اندازہ نا تھا کہ تھر کے ریگستانوں سے کالا سونا نکالیں گے تھر کو مثال بنا کر پورے پاکستان کو بدلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب سے بڑا نقصان، وفاق کے تعاون سے بھرپور کوششوں کے ذریعے سندھ کی تعمیر نوکرینگے۔