ایبٹ آباد؛ وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے میگا نادرہ سنٹر کا افتتاح کا دیا

10

ایبٹ آباد، 10 اکتوبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے میگا نادرہ سنٹر کا افتتاح کا دیا ہے ۔ اس موقع پر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد شہر دیگر علاقوں کا مرکز ہے، شہریوں کا رش زیادہ ہوتا جس وجہ  سے   میگا ناردہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، میگا سنٹر بننے سے لوگوں کو قومی شناختی کارڈ بننے میں آسانی ہوگی۔

مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ جو ترقی کا عمل 2018 میں روکا تھا انشاء اللہ بہت کم وقت ہے اس کو دوبارہ شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  اس ملک میں چارسال بعد خوشحالی آئی ہے، جلد ہی ڈالر کی قیمت دو سو سے کم ہوگی اور مہنگائی پر بھی قابو پایا جائے گا۔